جولین اسانج کے خلاف زیادتی کیس کی تحقیقات ختم

May 19, 2017

سوئیڈش پراسیکیوٹرز نےوکی لیکس کے بانی جولین اسانج کے خلاف سات سال سے جاری زیادتی کیس کی تحقیقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس بات کا اعلان چیف پراسیکیوٹر ماریانے جمعہ کو سوئیڈش پراسیکیوشن اتھارٹی کی ویب سائٹ پر ایک مختصر بیان میںکیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب اس حوالے سے تحقیقات ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔

وکی لیکس کے بانی کے خلاف 2010 سے یہ تحقیقات جاری تھیں جس کے سبب وہ 2012 سے لندن میں موجود ایکواڈور کے سفارت خانے میںسیاسی پناہ حاصل کئے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب لندن پولیس کا کہنا ہے کہ جولین اسانج کو ایکواڈور سفارت خانہ چھوڑنے پر گرفتار کر لیا جائے گا۔