اسلام آباد، ریسلنگ مقابلوں کی اجازت

May 20, 2017

اسلام آباد(جنگ نیوز) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے وفاقی دارالحکومت میں ریسلنگ کے عالمی مقابلوں کی اجازت دے دی۔واضح رہے کہ ایک نجی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو نے اسلام آباد مقابلے روکنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ البتہ دوران سماعت درخواست گزار نے عدالت سے حکم امتناعی واپس لیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ ریسلنگ کے نہیں بلکہ فکسنگ کے خلاف ہیں۔