خستہ حال ٹرانسپورٹ

May 20, 2017

میں آپ کے اخبار کے توسط سے یہ عرض کرنا چاہتی ہوں کہ کراچی کو روشنیوں کا شہر کہاجاتا ہے اس وسیع و عریض شہر میں آبادی دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے۔اس شہر کےبیشمار مسائل ہیں لیکن ٹرانسپورٹ کا مسئلہ سرفہرست ہے۔ لوکل بس شہریوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے شہر میں چلنی والی بسوں کی خستہ حالی کا اندازہ ان کی سیٹوں اور خستہ حال فرش سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔ جس کی وجہ سے خواتین اور بزرگوں کو بے شمار مسائل سے دوچار ہونا پڑتا ہے خصوصاً ضعیف العمر لوگوں کا بسوں میں سفر کرنا محال ہوگیا ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ بسوں کی زبوں حالی پر توجہ دے اور خواتین کیلئے علیحدہ بسیںچلانے کا انتظام کرے ۔
(حمنہ خان۔کراچی)

.