جیو پر آج دیکھیں!!فاٹا اصلاحات ،عمل درآمد میں رکاوٹ کون؟؟زرداری اور (ن) کے متوالے آمنے سامنے!!

May 20, 2017

کراچی (جنگ نیوز) فاٹا اصلاحات عمل درآمد میں اصل رکاوٹ کون ہے ، فاٹا کے منتخب نمائندوں اور سےاسی جماعتوں کا آئندہ لائحہ عمل کیا ہوگا؟۔ اِن تمام موضوعات کی مکمل تفصیلات ہفتے کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں رات 10 بجکر5 منٹ پر نشر کی جائیں گی۔ شو کے میزبان سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی ہیں۔ ٭زرداری (ڈمی) اور ن لیگ کے متوالے ”خبرناک“ میں آمنے سامنے ہوں گے۔ طنز و مزاح سے بھر پور شو کے دوران جن دیگر موضوعات پر بات ہوگی اُن میں ”ہر ک±کڑ کی قسمت میں اصیل بننا نہیں ہوتا، زیادہ صفائی دکھانے کیلئے تھوڑی گندگی رکھنا بھی ضروری ہے، بلی نے شیر کو ہیٹ ٹرک کرنا تو سکھا دیا لیکن پاناما سے بچنا نہیں، اپنی تختیاں لگا کر ہمارے کارناموں کو ہائی جیک کیا گیا، ایک شخص نے پورے صوبے کو خٹک ڈانسر بنا دیا، علی بابا سے حکومت کا انوکھا معاہدہ اور آڑھتی سے نمبر جینئس تک کا سفر“ شامل ہیں۔ ”خبرناک“ کا دلچسپ شو ناظرین علی میر اور جگنو محسن کی میزبانی میں رات 11 بجکر5منٹ پر ملاحظہ کرسکیں گے۔