چمن: باب دوستی 17ویں روز بھی بندآج کابل میں مذاکرات ہونگے

May 22, 2017

چمن(نامہ نگار) پاکستان اور افغانستان کے درمیان چمن بارڈر پر سرحدی کشیدگی کے باعث پاک افغان سرحدپرباب دوستی آج 17ویں روز بھی ہر قسم کی تجارت اور آمدورفت کےلئے بند رہا تاہمانسانی ہمد رد ی کی بنیاد پر بیمار افغان شہریوں کو پاسپورٹ پر جانے کی اجازت برقرار ہے ۔ دراین اثنا پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے خاتمے کےلئے آج پیر کو کابل میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے جس میں پاکستان افغانستان اور امریکی حکام شرکت کریں گے حکام کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چمن بارڈر پر سرحدی تنازع کےحل کےلئے مزاکرات کئے جائیں گےجس میں امکان ہے کہ باب دوستی کھولنے اور دوطرفہ تجارت کی بحالی کا فیصلہ کیا جائے گا ادھر افغان شیلنگ سے متاثرہ دیہاتکلی لقمان اور کلی جہانگیر میں سیکورٹی فورسز موجود اور جنگ بندی برقرار ہے جبکہکلی لقمان اور کلی جہانگیر میں مردم شماری کا عمل اتوار کو تیسرے روز بھی جاری رہاایف سی بلوچستان کی جانب سے کلی لقمان اور جہانگیر کے متاثرین کےلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کے موقع پر کمانڈنٹ ایف سی چمن اسکاوٹس کرنل محمد عثمان کا کہنا تھا کہ آئی جی ا یف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم کی جانب سے متاثرہ دیہات لقمان اور جہانگیر کے متاثرین میں راشن اور نقد رقوم کی بھی تقسیم کی گئی ۔ان کا کہنا تھا کہکلی لقمان اور جہانگیر میں مردم شماری کا عمل کل تک مکمل کیا جائے گا۔