’ ٹھگز آف ہندوستان‘ ہالی وڈ فلم کا ری میک نہیں،عامر خان

May 22, 2017

بالی وڈ اداکار عامر خان نے کہا کہ فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ ہالی وڈ فلم ’پائیریٹ آف کیریبیئن‘ کی ہندی ری میک فلم نہیں ۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بولی وڈ اداکار عامر خان نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ میڈیا میں گردش کرنے والی یہ افواہیں بے بنیاد ہیں کہ فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ ہالی وڈ ’پائیریٹ آف کیریبیئن‘ کی ہندی ری میک فلم ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایکشن اور ایڈونچر پر مبنی منفرد طرز کی فلم ہے جس میں وہ پہلی سب فلموں سے ہٹ کر کردار ادا کر رہے ہیں ،اس فلم کو دیکھ کر مداح انجوائے کریں گے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں امیتابھ بچن اور فاطمہ ثنا شیخ شامل ہیں۔