مانچسٹر: پولیس و سیکیورٹی کے چھاپے جاری، دھماکا خیز مواد برآمد

May 25, 2017

مانچسٹر دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی سروسز کے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ برطانوی سیکیورٹی اداروں کوان چھاپوں کے دوران مزید دھماکا خیز مواد ملا ہے ۔

برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ سیکیورٹی اداروں کو مزید دھماکا خیز مواد ملا، جسے برطانیہ میں مزید دھماکوں کے لیے استعمال کیا جاسکتا تھا۔ سیکیورٹی اداروں نے ملنے والی ایک ڈیوائس کو کنٹرول دھماکے سے تباہ کر کے ضائع کر دیا۔

سیکیورٹی اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس کے پیچھے کوئی نیٹ ورک ہو سکتا ہے، جو مستقبل میں مزید دھماکے کر سکتا ہےاور اس کے لیے مزید بم بھی بنا سکتا ہے۔