ٹرمپ کا مصافحہ ، فرانسیسی صدر بھی نشانے پر

May 26, 2017

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مصافحہ کے بھونڈےانداز نے فرانس کے نو منتخب صدر میکرون کو بھی نشانہ بنا ڈالا۔

ٹرمپ جب ہاتھ ملاتے ہیں توصرف ہاتھ ہی نہیں پورے انسان کو ہلا دیتے ہیں، ضرورت سے زیادہ گرم جوشی سامنے والے کو چونکا دینے کیلئے کافی ہوتی ہے۔

حال ہی میں ٹرمپ کے اس انداز کا نشانہ فرانس کے نو منتخب صدر میکرون بنے جن سے مصافحہ کے دوران ٹرمپ نے ان کا ہاتھ تھام کر اپنی جانب کھینچا تو میکرون نے ان کے جارحانہ انداز سے بچنے کیلئے ٹرمپ کا ہاتھ پکڑ کر روکا۔

عالمی رہنماؤں کے ساتھ ایسی بے ڈھنگی گرم جوشی کا مظاہرہ ٹرمپ نے پہلی بار نہیں کیا بلکہ اس سے قبل جاپان کے وزیرِ اعظم کا ہاتھ 19سیکنڈ تک دبائے رکھاجبکہ برطانوی وزیرِ اعظم ٹریزامے کا بھی گرمجوشی سے ہاتھ تھامے نظر آئے۔

کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو بھی ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد جب امریکا پہنچے تھے تو ملاقات کے دوران ٹرمپ سے مصافحہ کرتے ہچکچائے۔