قابل ٹیکس آمدن چار لاکھ روپے برقرار

May 27, 2017

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے کم از کم سالانہ قابل ٹیکس آمدن چار لاکھ روپے کو ہی برقرار رکھا ہے اور مہنگائی میں اضافے کے باوجود کم ازکم قابل ٹیکس آمدن کی حد کو نہیں بڑھا یا گیا حالانکہ تنخواہ دار طبقہ توقع کر رہا تھا کہ حکومت کم از کم قابل ٹیکس آمدن کی حد بڑھا کر پانچ لاکھ روپے کر ے گی اور پانچ لاکھ روپے سے سالانہ کم آمدن والوں کو استثنیٰ دیا جائے گا لیکن اس حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا اسی طرح بینکوں کی ٹرانزکشن پر نان فائلر کیلئےودہولڈنگ ٹیکس کی 0.4فیصد کی شرح کو ہی برقرار رکھا ہے کیونکہ اس حوالے سے بھی وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں کوئی ذکر نہیں کیا ۔