تلہار : 20 روز قبل اغوا ہونیوالی خاتون بازیاب

May 29, 2017

تلہار(نامہ نگار) تلہار پولیس کے ایس ایچ او اشفاق احمد منگی کی قیادت میں تلہار پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ 20 روز قبل اغوا ہونے والی خاتون شہناز زوجہ ہدایت گھلڑو کو انکی بہن نوربانو گھلڑو کی اپیل پر ٹنڈو غلام حیدر تحصیل کے دیہات گوٹھ جمعوں چانڈیو پر کامیاب چھاپہ مارکر بازیاب کروا لیا اور اغوا میں ملوث ملزم محمد حسین چانڈیو کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا اور بازیاب ہونے والی خاتون شہناز کو بدین کی سول کورٹ میں پیش کیا گیا۔