پاکستان عالمی تائی کوانڈو الیکشن میں حصہ لے گا

May 29, 2017

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) عالمی تائیکوانڈو کے انتخابات 24 جون کو کوریا میں ہوں گے جس میں پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ بطور کونسل ممبر حصہ لیں گے۔ انتخاب میں دنیا بھر سے208 ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے جس میں صدر، سیکرٹری نائب صدور اور دیگر ایگزیکٹیو ممبران کا 4 سال کیلئے چنائو کیا جائے گا۔ انتخابات میں پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ بطور کونسل ممبر حصہ لیں گے۔