آسٹریلیا، کشتی کے ذریعے آنے والے 7 ہزار پناہ گزینوں کو چار ماہ کی مہلت

May 29, 2017

کوئٹہ ( نیٹ نیوز )آسٹریلوی وزارت مہاجرت نے کشتی کے ذریعے آنے والے ان سات ہزار پناہ گزینوں کو چار ماہ کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ رواں سال کے اکتوبر تک حقیقی مہاجر ہونے کا ثبوت فراہم کریں بصورت دیگر انہیں آسٹریلیا سے نکال دیا جائیگا وزارت مہاجرت کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر آسٹریلیا آنے والے ان پناہ گزینوں نے پناہ حاصل کرنے کی غرض سے حقائق اور اپنی اصل شناخت چھپا رکھی تھی جس کی وجہ سے ان کے کیسز میں پیشرفت نہ ہوسکی آسٹریلیا کے وزیر مہاجرت پیٹر ڈاٹن نے کہا ہے کہ اب یہ کھیل ختم ہوچکا، جعلی پناہ گزین کسی صورت قبول نہیں، ان پناہ گزینوں کی شناخت واضح نہیں اور نہ ہی انہوں نے اپنے آپ کو حقیقی پناہ گزین ثابت کرنے کے لئے درست دستاویزات فراہم کی ہیں۔ یاد رہے کہ پناہ کے متلاشی ہزاروں افراد اسمگلرز کے زریعے جان لیوا خطرات کا سامنا کرکے اسٹریلیا پہنچے لیکن سخت گیر پالیسیوں کی وجہ سے ان پناہ گزینوں کو پناہ حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔