بیرون ملک بھاری مالیت کی ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

May 29, 2017

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) بیرون ملک بھاری مالیت کی ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سےبراستہ دوحا قطر، اٹلی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کیوآر-633 کے مسافروں کی چیکنگ کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے چکوال کے رہائشی غلام عباس کے سامان میں چھپائی گئی2 کلوگرام ہیروئن برآمدکرلی،جس پر مذکورہ مسافرکوحراست میں لے لیاگیا اوربعدازاں اسے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیاگیا۔