روس ،زیر آب میوزک بینڈ نے کانوں میں رس گھول دیا

May 29, 2017

موسیقی اور تیراکی دو الگ الگ فن ہیں جو انسانی سکون اور اطمینان قلب کا باعث بنتے ہیں لیکن اگر یہ دونوں ہی شوق یکجا ہوجائیں تو مزہ دوبالا ہوجائے۔

اس بات کو مد نظر رکھتے ہو ئے روس کے شہر پرم میں زیر آب میوزک کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا کے پہلے زیر آب میوزک بینڈ نے شاندار پرفارمنس پیش کی۔

بیٹوین میوزک نامی اس میوزک بینڈنے 10برسوں کے تجربے کے بعداب باقاعدگی کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا شروع کردیا ہے۔

اس کنسرٹ میں نہ صرف میوزک بینڈ مخصوص آلات کے ذریعے میوزک بجایابلکہ اس دوران مختلف گانے گا کر زیر آب سْر بکھیر دیئے۔