امریکا پیرس معاہدے سے باہر

June 02, 2017

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے پیرس موسمیاتی معاہدےسےپیچھےہٹنےکااعلان کردیا ہے، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پیرس معاہدہ امریکاکیلئےانتہائی حدتک غیرمنصفانہ ہے، امریکاآج سےپیرس معاہدےکی تمام غیرپابندشقوں پرعملدرآمد روک دیگا، پیرس معاہدے سے الگ ہوناامریکاکےمفاد میں ہے، معاہدےسےامریکی صنعت زیادہ متاثرہورہی تھی ،معاہدے سے دوسرےملکوں کی نسبت امریکاکا زیادہ نقصان ہوا،معاہدےکےتحت امریکاپرلاگو ہونیوالاتمام مالیاتی،اقتصادی بوجھ ختم کیاجارہا ہے،سابق صدربارکاوبامانےپیرسمعاہدےسےعلیحدگی پرصدرٹرمپ کی مذمت کی ہے۔