جنوبی افریقا کے خلاف ہماری بولنگ اور فیلڈنگ بہتر رہی، سرفراز احمد

June 08, 2017

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ یہی ہماری ٹیم اور بہترین پلیئرز ہیں۔جنوبی افریقا کے خلاف ہماری بولنگ اور فیلڈنگ بہتر رہی جس نےفرق پیدا کیا۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کوچ نے فیلڈنگ پر توجہ کی ہدایت کی تھی، کھلاڑیوں کو کریڈٹ جاتا ہے، بولرز نے وکٹیں لیں جس نے کافی مدد کی، ان کا کہنا تھا کہ جیت کا کریڈٹ بولرز کو دیں گے۔

سرفراز کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ میں ہم دباؤ میں آگئے تھے، جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں کراؤڈ کی کافی سپورٹ تھی جس کی وجہ سے حوصلے بلند ہوئے، ٹیم کی پرفارمنس کافی زبردست رہی۔

کپتان نے کہا کہ یہی ہماری ٹیم اور بہترین پلیئرز ہیں، انہیں سپورٹ کریں، فخرزمان کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس کی صلاحیتوں کا پہلے سے علم تھا۔