وزیراعظم نواز شریف سے روسی صدر پیوٹن کی ملاقات

June 09, 2017

وزیراعظم نواز شریف اور روسی صدر ولادیمیرپیوٹن کی درمیان قازقستان کے درالحکومت آستانہ میں ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔

ولاد یمیرپیوٹن نے شنگھائی تعاون تنظیم کامستقل رکن بننے پر وزیر اعظم نوازشریف کو مبارکباد دی۔

اس سے پہلے آستانہ میں ایس سی او کے 17ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان مختصر ملاقات ہوئی ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی عشائیے کے دوران ایک دوسرے کے سامنے آئے تو مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا۔

اس موقع پر دونوں سربراہان نے ایک دوسرے سے مصافحہ بھی کیا اور دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت بھی دریافت بھی کی۔