رواں سال 70لاکھ عمرہ ویزے جاری ہوں گے

June 12, 2017

رواں سال 70لاکھ عمرہ ویزے جاری ہوںگے جبکہ پاکستان سے اب تک 18لاکھ 25ہزار معتمر ارض مقدس پہنچ چکے ہیں۔

یہ بات وزارت حج وعمرہ کے سیکریٹری انجینئر عبد العزیزالدمنہوری نے کہی۔

انہوں نے اعداد وشمار بتاتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر سے روزانہ 40ہزار معتمر ارض مقدس پہنچتے ہیں جبکہ واپس جانے والوں کی یومیہ تعداد 14 ہزار 500 ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال عمرہ سیزن 15 شوال تک جاری رہے گا ۔ اس دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 3لاکھ عمرہ ویزے زیادہ جاری ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مصر سے اب تک 3لاکھ 83 ہزار معتمرین آئے ہیں جبکہ انڈونیشیا سے اب تک 5لاکھ44ہزار معتمر ارض مقدس پہنچے ہیں۔