لندن: باکسرعامر خان پر نامعلوم افراد کا حملہ

June 14, 2017

باکسنگ چیمپئن عامر خان پر برطانیہ کے علاقے بولٹن میںنامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق حملہ ان کے رہائشی ٹاؤن بولٹن میں کیا گیا۔ باکسرعامرخان کو نامعلوم افراد نے مکامارا۔

میڈیا کے مطابق عامر خان پر ایک گروپ نے اس وقت حملہ کیا جب ایک گاڑی نے غلط ٹرن لیا۔

پولیس نے رپورٹ درج کر لی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔