وزیراعظم کا چیمپئنز ٹرافی فائنل کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا حکم

June 18, 2017

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا پاک بھارت میچ کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم کے جاری کردہ حکم کے بعد وزارت پانی و بجلی نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں سے طلب ورسدکی تفصیلات مانگ لی ہیں۔

جس کے بعد متعلقہ اداروں نے وزیر اعظم کو جواب دیا کہ 18جون بروز اتوار کو میچ کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔