چیمپئنز ٹرافی فائنل کا ہر اوور پانچ کروڑ کا ہوگا

June 18, 2017

اوول لندن میں آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کی فاتح ٹیم22لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم کی حقدار ہوگی۔

2017کے ٹورنامنٹ کے لئے آئی سی سی ٹورنامنٹ کے لئے45لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے۔فائنل ہارنے والی ٹیم کو گیارہ لاکھ ڈالرز ملیں گے۔سیمی فائنل ہارنے والی انگلینڈ اور بنگلہ دیش کو چار لاکھ پچاس ہزار ڈالرز ملیں گے۔

ہائی وولٹیج میچ کے لئے لندن میں کرکٹ کا بخار اپنے عروج پر ہے۔2015میں آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کو ٹی وی پر288ملین لوگوں نے دیکھا تھا۔اس بار اس بڑی تعداد میچ کو دیکھے گی۔

پاک بھارت میچ کے لئے ٹکٹوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے اور بڑے پیمانے پر ٹکٹ بلیک ہورہے ہیں۔اشتہارات کی دنیا کے ماہرین کے مطابق اس فائنل میچ کے دوران ٹی وی اشتہارات سے تقریباً 500 کروڑ کی کمائی ہونے کا اندازہ ہے۔

فائنل میں 100 اوور کے میچ میں ہر ایک اوور میں تقریباً پانچ کروڑ کی کمائی کی امید ہے۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان چیمپیئنز ٹرافی میں چار جون کو پہلے مقابلے کے دوران ٹی وی نشریات کمپنی نے دس سیکنڈ کا اشتہار دکھانے کے لیے 25 لاکھ چارج کیے تھے۔

ٹی وی اشتہارات دلانے والی کچھ کمپنیاں دعویٰ کرتی ہیں کہ فائنل میں یہ قیمت 35 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔