عید پر اسٹیج ڈرامے عید کا چاند،نوبے بی نو اور عید کا سکندر پیش کیے جائینگے

June 22, 2017

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) عیدالفطر میں اب چند روز باقی ہیں ۔ اور اس مرتبہ مختلف ڈرامہ پروڈیوسرز اور شو آرگنائزر جس سرگرمی سے اپنے پروگرامز کی تیاریوں اور مقبول فنکاروں کو اپنے پروگرامز میں شامل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے عید پر اس مرتبہ غیر معمولی ثقافتی سرگرمیاں رہے گی ۔ تفصیلات کے مطابق عید پر اس مرتبہ اہم اور مقبول فنکاروں سے تین اسٹیج ڈرامے پیش کیے جارہے ہیں ۔۔ ان میں کراچی آرٹس کونسل میں ڈرامہ عید کا چاند اور نو بے بی نو اسٹیج کیے جائیں گے ان میں ڈرامہ عید کا چاند کے پروڈیوسر ایاز میمن موتی والا ہیں، جبکہ اس کی ہدایتکار اور مصنف زاہد شاہ ہیں ۔ اس کے فنکاروں میں شکیل صدیقی، رؤف لالہ ، مہوش صدیق، اور دیگر شامل ہیں۔ جبکہ آرٹس کونسل میں اسٹیج کیے جانےوالے کھیل نو بے بی نو کے مصنف و ہدایتکار ذوالقرنین حیدر ، طہارت علی خان اس کے پروڈیوسرہیں۔ اس کی کاسٹ میں ذوالقرنین حیدر، سلومی، شانزے، باطن فاروقی ،اور شہزادرضا ودیگر شامل ہیں، نیشنل میوزیم آڈیٹوریم میں پروڈیوسر ملک محمد خان ڈرامہ عید کا سکندر اسٹیج کررہے ہیں جس کی ہدایات ملک یعقوب نور مرتب کریں گے۔ اس کھیل میں اداکار علی حسن، عرفان ملک، روفی انعم ، عامر ریمبو، شیبا بٹ اور عرفان ناگی شامل ہیں، عید الفطر پر شہزاد عالم اس مرتبہ بھی روایتی طور پر میوزیکل شوچیمپئین میری ڈارلنگ سپر اسٹار میوزیکل نائٹ کے عنوان سے چار روز ہ شو پیش کریں گے۔ جس میں ماریہ خاں ، زماں خان اور دیگر پرفارم کریں گے جبکہ عید پر فیلٹ کلب میں پشتو میوزیکل شو میں پشتو فلموں کے معروف اداکار ارباز خان، جہانگیر ضانی ، مسکان بیگ، حنا ثانی اور مہک علی شامل ہیں۔