لاہور: دو بسوں کے درمیان تصادم، 15 مسافر زخمی

June 23, 2017

لاہور کے علاقے سندر میں ملتان روڈ پر دو بسوں کے درمیان تصادم سے 15 مسافر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ملتان روڈ پر شام کے گاؤں سندر کے قریب دو مسافر بسیں سامنے سے ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ حادثے میں پندرہ مسافر زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق 12زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا جبکہ ایک خاتون سمیت تین زخمیوں کو جناح اسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔