شہدادپور: بلدیہ چیئرمین کا مختلف علاقوں کادورہ

June 24, 2017

شھدادپور(نامہ نگار) بلدیہ کے چیئرمین علی مرتضیٰ تھیم نے شہر کے مختلف علاقوں سوہنی نگر، جانی پورہ، سوائی روڈ، نوری آباد، اسلام آباد، محمد ی پورہ کا دورہ کر کے صحت وصفائی کے اقدامات کا جائز لیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراز صفائی کمیٹی کے چیئرمین رئیس عباس کلوئی، سی ایم او ابراہیم عمرانی، چیف آفیسر فیاض زرداری، چیف سینیٹری انسپکٹر رانا خلیل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے سینیٹری اسٹاف کو تاکید کی آئندہ 24گھنٹوں میں ہنگامی بنیادوں پر کام کرکے گٹر لائنوں اور کھلے نالوں کی صفائی کرکے نکاسی آب کا مسئلہ حل کریں۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ صفائی کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔