کیپٹن (ر)صفدرکی وطن واپسی آج جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے

June 24, 2017

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیراعظم نوازشریف کے داماد رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدرجمعہ کوسعودی عرب سے اسلام آباد پہنچ گئے۔ کیپٹن (ر) صفدرہفتہ 24 جون کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے۔ کیپٹن (ر) صفدروزیراعظم نوازشریف اور اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے تھے۔عمرہ ادائیگی کے بعدکیپٹن (ر)صفدرآج وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔کیپٹن صفدرکوپاناماکیس کی جے آئی ٹی نےہفتہ 24جون کوطلب کررکھاہے۔ کیپٹن صفدردن 11بجے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گے۔