ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان نے استعفیٰ دے دیا

June 24, 2017

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان عبدالرشید اعوان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اٹارنی جنرل عبدالرشید اعوان نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے دیا ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان عبدالرشید اعوان نے اپنا استعفیٰ صدر ممنون حسین کو بھجوا دیا ہے۔واضح رہے کہ عبدا لرشید اعوان کو 24 ستمبر 2014 کو بطور ڈپٹی اٹارنی جنرل تعینات کیا گیا تھا۔