طارق روڈ پر کپڑے کے گودام میں آگ

June 24, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر)طارق روڈ پر کپڑے کے گودام میں آگ لگ گئی۔تفصیلات کے مطابق فیروزآباد تھانے کی حدود طارق روڈ موتی والا آرکیڈ میں قائم کپڑے کے گودام میں جمعہ کی شب اچانک آگ بھڑک اٹھی۔آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پایا۔فائر بریگیڈ ترجمان کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔آگ کے نتیجے میں گودام میں پڑا کپڑا اور دیگر سامان جل کر راکھ ہو گیا۔