ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا آغاز عیدالفطر کی شام سے ہو گا

June 24, 2017

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا آغاز عیدالفطر کی شام سے ہو گا اور یہ سلسلہ جمعہ تک جاری رہے گا، عیدالفطر کے روز دن کو موسم گرم اور خشک تاہم شام رات سے بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب ، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں پیر کیرات سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جمعہ تک جاری رہے گا، اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی پیشنگوئی کی گئی ہے ، زیر سندھ اور مشرقی بلوچستان میں مون سون بارش کا سلسلہ بدھ سے شروع ہو گا اور ہفتہ تک جاری رہے گا۔