برطانیہ و یورپ کی مساجد میں نماز عیدالفطر کے اوقات

June 25, 2017

نیلسن
جامع مسجد محمدی کے زیر اہتمام نماز عید وولورڈن پارک نیلسن میںنوبجے ہوگی بصورت بارش مسجد ہذا میںپہلی جماعت ساڑھے آٹھ بجے اور دوسری جماعت ساڑھے نو بجے ہوگی، مولانا فضل الرحمٰن حقانی اور برادر نوید ایاز بالترتیب امامت و خطابت کے فرائض انجام دینگے خواتین کیلئے علیحدہ انتظام ہے۔
بانبری
جامع مسجد شیخ بن باز پارک روڈ بانبری میںنماز عید نو بجے ہوگی۔ برادر وسیم احمد امامت وخطابت کے فرائض انجام دیں گے، خواتین کے لئے علیحدہ انتظام ہے۔
گلاسگو
جامع مسجد ومدرسہ الفاروق ڈکسن ایونیو کراس ہل گلاسگو میںنماز عید کی تین جماعتیں ہوں گی، پہلی جماعت ساڑھے چھ بجے، دوسری جماعت ساڑھے سات بجے اور تیسری جماعت ساڑھے نو بجے ہوگی، حافظ حبیب الرحمن جہلمی، الشیخ الفاضل اور شیخ صہیب حسین بالترتیب امامت وخطابت کے فرائض انجام دیں گے، خواتین کے لئے علیحدہ انتظام ہے۔
ہیلی فیکس
جامع مسجد اہل حدیث ہیلی فیکس کے زیر اہتمام نماز عید کنگ کراس کرکٹ فیلڈ (مسجد کے بالمقابل) ساڑھے آٹھ بجے ادا کی جائے گی، مولانا محمود الحسن شیرانی امامت وخطابت کے فرائض انجام دیں گے، خواتین کے لئے علیحدہ انتظام ہے۔
کوونٹری
جمعیت اہلحدیث کوونٹری فولز ہل کے زیر اہتمام نماز عید آٹھ بجے فشر پارک کوونٹری میں ادا کی جائے گی، برادر محمد یوسف داد امامت وخطابت کے فرائض انجام دیں گے، خواتین کے لئے علیحدہ انتظام ہے۔
نیو کاسل
وائٹ ہائوس گرینج روڈ کے زیر اہتمام نماز عید سپورٹس سینٹر ویسٹ گیٹ روڈ نیو کاسل میں آٹھ بجے ہوگی، مولانا عبدالباسط العمری امامت وخطابت کے فرائض انجام دیں گے۔ خواتین کے لئے علیحدہ انتظام ہے تمام نمازیوں کے لئے طعام کا معقول انتظام ہے اور بچوںکے لئے عیدی گفٹس اور سپورٹس کا انتظام ہے۔
کلمارنک
الہدی ایجوکیشنل سوسائٹی 33گلاسگو روڈ کلمارنک میںنماز عید کی پہلی جماعت ساڑھے سات بجے اور دوسری جماعت دس بجے ہوگی، امامت وخطابت کے فرائض بالترتیب حافظ عبدالقدوس اور حافظ حبیب الرحمن جہلمی انجام دیں گے، خواتین کے لئے علیحدہ انتظام ہے۔
ڈربی
سلفیہ سینٹر ہیسٹنگ اسٹریٹ ڈربی میںنماز عید نو بجے ہوگی، مولانا عبدالرحمن عامر مدنی امامت وخطابت کے فرائض انجام دیں گے۔ خواتین کے لئے علیحدہ انتظام ہے۔
ڈڈلی
جامع مسجد کوئینس کراس ڈڈلی میںنماز عید کی پہلی جماعت آٹھ بجے اور دوسری ساڑھے نو بجے ہوگی، قاری گلزار احمد علوی، ڈاکٹر عبدالرب ثاقب اور حافظ محمد عبدالرافع امامت وخطابت کے فرائض انجام دینگے۔ خواتین کیلئے علیحدہ انتظام ہے۔
اولڈ ہل
جامع مسجد اولڈ ہل ہیلزون روڈ اولڈ ہل میں نماز عید ساڑھے نو بجے ہوگی، قاری امین الرحمن امامت وخطابت کے فرائض انجام دیں گے۔ خواتین کے لئے علیحدہ انتظام ہے۔
راچڈیل
جامع مسجد الفرقان فلپ اسٹریٹ راچڈیل میںنماز عید کی پہلی جماعت ساڑھے آٹھ بجے اور دوسری جماعت ساڑھے نو بجے ہوگی، مولانا زبیر احمد طیب اور برادر محمد عثمان مغل بالترتیب امامت وخطابت کے فرائض انجام دیں گے۔ خواتین کے لئے علیحدہ انتظام ہوگا۔
کیتھلے
جامع مسجد محمدی ایسٹ ایونیو کیتھلے میںپہلی جماعت نو بجے اور دوسری جماعت دس بجے ہوگی، حافظ عبدالاعلی درانی اور برادر امامت وخطابت کے فرائض انجام دیں گے، خواتین کے لئے علیحدہ انتظام ہے۔
اولڈ ہم
جامع مسجد اہل حدیث اولڈ ہم کے زیر اہتمام ورنتھ کرکٹ گرائونڈ اولڈہم میں ساڑھے نو بجے نماز عید ہوگی، مولانا شفیق الرحمن شاہین امامت وخطابت کے فرائض انجام دیں گے، خواتین کے لئے علیحدہ انتظام ہے۔
نوٹنگھم
جامع مسجد عمر 338الفریٹسن روڈ نوٹنگھم میںنماز عید کی پہلی جماعت ساڑھے آٹھ بجے اور دوسری جماعت دس بجے ہوگی، پروفیسر عبدالرحمن عتیق اور برادر شجاعت اسلم بالترتیب امامت وخطابت کے فرائض انجام دینگے، خواتین کیلئے علیحدہ انتظام ہے۔
وٹن
جامع مسجد اینڈ اسلامک سینٹر کے زیر اہتمام نماز عید آسٹن پارک وٹن لین برمنگھم میں نو بجے ادا کی جائےگی، مولانا محمد حفیظ اللہ خان المدنی امامت وخطابت کے فرائض انجام دیں گے۔ خواتین کے لئے علیحدہ انتظام ہے۔
اسٹوک آن ٹرنٹ
جامع مسجد التوحید فائونڈیشن کے زیر اہتمام ہینلی سٹی سینٹر پارک اسٹوک آن ٹرینٹ میںنماز عید نو بجے ہوگی۔ امام مبارک عبداللہ امامت وخطابت کے فرائض انجام دیں گے۔ خواتین کے لئے علیحدہ انتظام ہے۔
آلم راک
جامع مسجد محمدی کے زیر اہتمام ھارٹپ روڈ آلم راک کے بالمقابل پاک میںنو بجے نماز عید الفطر ادا کی جائے گی۔ مولانا محمد عبدالہادی العمری امامت وخطابت کے فرائض انجام دیں گے۔ خواتین کے لئے علیحدہ سے انتظام ہے۔