جے آئی ٹی کی شکایت پر 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

June 25, 2017

اسلام آباد (جنگ نیوز) پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کی شکایت پر سپریم کورٹ کے حکم پر چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی ڈی جی ایف آئی اے نے تشکیل دی ہے جو ایس ای سی پی کے ریکارڈ میں تبدیلی کی تحقیقات کرے گی۔

کمیٹی کی سربراہی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ونگ ہیڈ کوارٹر مقصود الحسن کریں گے جبکہ کمیٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان، طاہر تنویر اور فاروق لطیف شامل ہوںگے۔ واضح رہے کہ جے آئی ٹی نے ایس ای سی پی پر ریکارڈ میں تبدیلی کا الزام لگایا تھا۔