بھارت کو ڈرونز دیناپاکستان کیلئے خطرےکی بات نہیں، امریکی عہدیدار

June 25, 2017

واشنگٹن (رائٹرز ) وائٹ ہائوس کے ایک سینئر افسرکا کہناہے کہ امریکا کی جانب سے بھارت کو ڈرونز فروخت کرنا پاکستان کےلئے خطرےکی بات نہیں۔

غیر ملکی خبررساںادارے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان پیر کومتوقع ملاقات سے قبل وائٹ ہائوس کے ایک سینئر افسر کا صحافیوں سےکہناتھا کہ ہم کسی بھی ایسی صورتحال سے بچنا چاہتے ہیں جو بھارت اور پاکستان کےدرمیان کشیدگی کو بڑھاوا دے، بھارت اور پاکستان کو براہ راست مذاکرات کرکے تعلقات کوبحال کرنا چاہیے۔