عیدقرب آتےہی گوشت کی مانگ میں اضافہ

June 25, 2017

ملتان(سٹاف رپورٹر) عید الفطر کی آمد قریب آتے ہی شہر میں گوشت کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ۔ گزشتہ روز مٹن،بیف اور چکن کی دکانوں پر رش دیکھنے میں آیا اور دکانوں میں گوشت وقت سے پہلے ہی ختم ہو گیا۔قصابوں کا کہنا ہے کہ ہر سال عید کے موقع پر گوشت کی طلب بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے معمول سے زیادہ گوشت کی فروخت کا کام کیا جا رہا ہے۔آج( توار)بھی گوشت کی دکانوں پررش کا امکان ظاہرکیاجارہاہے۔