یقین نہیں برطانیہ یورپی یونین سے اخراج کی ڈیل میں کامیاب ہوگا، ڈیوڈڈیوس

June 26, 2017

لندن (پی اے) بریگزٹ سیکرٹری ڈیوڈ ڈیوس نے کہا ہے کہ انہیں یقین نہیں کہ برطانیہ ای یو سے اخراج کی ڈیل حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنشمنٹ ڈیل سے کوئی ڈیل نہ ہونا بہتر ہوگا۔ ان کے یہ ریمارکس چانسلر فلپ ہیمنڈ کے اس بیان کے بعد سامنے آئے ہیں کہ کوئی ڈیل نہ ہونا برطانیہ کے لئے بہت برا ہوگا۔ ڈیوڈڈیوس نے بی بی سی کے اینڈریو مارشو میں بتایا کہ کیا وہ چانسلر کے بیان سے متفق ہیں تو انہوں نے نے کہا کہ یہ پنشمنٹ ڈیل سے تو اچھا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بریگزٹ کے بعد برطانیہ کو ای یو کے ساتھ روایتی تجارتی انتظامات کی ضرورت ہوگی اور ان کے خیال میں یہ دو سال کا عرصہ ہو سکتا ہے۔ ڈیوڈ ڈیوس نے کہا کہ برطانیہ میں32لاکھ یورپی باشندوں کے ساتھ حکومت کی ڈیلنگ کے پلان سے وہ دوسرے درجے کے شہری نہیں بنیں گے بلکہ موثر طور پر ان کو برطانوی شہریت کے حقوق حاصل ہو جائیں گے۔ سوائے ووٹ دینے کے حق کے ان کو ہر وہ حق حاصل ہوگا جو برطانویوں کو حاصل ہیں اور ان کو توقع ہے کہ جرم کے ارتکاب کے بغیر کسی کو ڈی پورٹ نہیں کیا جائے گا یا کوئی سیکورٹی کا مسئلہ درپیش نہ ہو۔ جب بریگزٹ مذاکرات میں ان کے یورپی ہم منصب مائیکل بارنئر کے بارے میں پوچھا گیا کہ وہ کس طرح کے ہیں تو ڈیوڈ ڈیوس نے کہا کہ وہ بہت فرنچ ہیں وہ بہت گرینڈ ہیں۔ ٹوری کے سابق چانسلر کین کلارک نے کہا ہے کہ الیکشن کا نتیجہ مسزمے کو بریگزٹ پر سمجھوتہ کرنے پر مجبور ہر دے گا۔ انہوں نے سکائی نیوز کو بتایا کہ ہم یورپ پر تقسیم ہیں۔ لبرل ڈیموکریٹ کے بریگزٹ ترجمان ٹام بریک نے کہا کہ بریگزٹ کے بارے میں ہونے والے مذاکرات عشروں تک ہماری زندگی کو متاثر کریں گے مگر انہیں یقین ہے کہ ڈیل ہو جائے گی۔