لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک

June 26, 2017

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا ملزم عمر 5 سالہ بچی زینب سے زیادتی کا ملزم تھا۔

ملزم عمر اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہا تھا۔پولیس کے پیچھا کرنے پر ملزم نے فائرنگ کر دی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں عمر موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔