باسی عید، لاہوریوں نےفوڈ اسٹریٹس اور ہوٹلوں کا رُخ کیا

June 27, 2017

پنجاب کے دل لاہور کاکلچر اور کھانےاپنی پہچان آپ ہیں، شہریوں کی بڑی تعداد نے عیدکےدوسرے دن گھروں کے بجائے روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہونے کےلیے فوڈ اسٹریٹس اور ہوٹلوں کا رُخ کیا۔

کہیں حلوہ پوری کھائی گئی جس کے ساتھ کھوئے اور بادام والے حلوے اور مزے مزے کے چنوں سے منہ میں پانی آ ہی جاتا ہے۔

گرمی میں ٹھنڈی ٹھار لسی نے بھی لوگوں کے سکون کا سامان کیا،ہوٹل پر لوگوں کا رش لاہوری کھانوں کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔

عید کے دوسرے دن لاہور کے شہریوں نے سیر و تفریح کی غرض سے پارکوں اورتفریح گاہوں کا رخ بھی کیا، لاہور کا موسم خوشگوار ہونے کے بعد پارکوں میں کافی گہما گہمی دیکھنے میں آئی۔