معذور افراد کےلیے دنیا کا پہلا واٹر پارک

June 28, 2017

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سان انٹونیو میں ’مورگنز انسپائریشن آئی لینڈ‘ نامی ایک واٹر پارک کھولا گیا ہےجو خاص طور پر معذور افراد کے لیے بنایاکیا گیاہے۔

واٹر پارک میں تالاب، فوارے اور دیگر تمام سامان تفریحات موجود ہے۔

واٹر پارک کے بانی کہتے ہیں کہ تفریح سے لطف اندوز ہونے پر معذور افراد کا بھی اسی قدرحق ہےجتنا صحت مند لوگوں کا۔

اسی خیال کے پیش نظرانہوں نے ڈاکٹرز، معذورافراد کے والدین، اساتذہ اورخصوصی فزیو تھراپسٹ وغیرہ کی مدد سے یہ واٹر پارک ڈیزائن کیا ۔

ان کا کہنا ہے کہ یہاں تفریح کےلیے فراہم کی گئی ہر سہولت انتہائی محفوظ ہے۔

مورگنز انسپائریشن آئی لینڈ میں داخل ہوتے ہی ہر معذور شخص کو ایک خاص کٹر ا پہنا یا جاتا ہے جس کی مدد سے واٹر پارک انتظامیہ اس کے درست مقام سے بروقت آگاہ رہتی ہے۔

نہانے کے لیے واٹرپروف وہیل چیئرز فراہم کی جاتی ہیں جبکہ یہاں تالابوں اور فواروں میں پانی کا درجہ حرارت بھی بہت کم وقت میں تبدیل کیا جاسکتا ہے تاکہ وہ لوگ جنہیں حساسیت کی شکایت ہو، وہ بھی اس واٹر پارک سے لطف اندوز ہوسکیں۔