پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے، چین

June 28, 2017

چین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر کھڑا ہے، عالمی برادری کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سرانا چاہیے۔

چینی وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردی کو کچھ ممالک سے منسلک کرنے کی مخالفت کرتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی تعاون بڑھانا چاہیے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔