چین میں لینڈ سلائیڈنگ‘ صدر‘ وزیراعظم کا چینی قیادت سے اظہار افسوس

June 29, 2017

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی،آئی این پی)صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے چین میں لینڈسلائیڈنگ سے ہونے والے نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی عوام اور حکومت دکھ کی گھڑی میں چینی عوام کے ساتھ ہیں۔

دونوں رہنمائوں نے چینی صدر اور وزیراعظم کے نام اپنے الگ الگ پیغامات میں چین کے صوبے شی چوآن میں حالیہ لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے بھاری جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور پاکستان کی طرف سے ہر ممکن امداد کا یقین دلایا اورکہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام چین کی اسی طرح ہر مشکل مرحلے میں مدد کرنے کیلئے تیار ہیں جس طرح سےچین پاکستانیوں کی کرتا ہے۔