ڈگری: مردہ بھینس کا گوشت فروخت کرنے کا الزام، 2؍ قصائی گرفتار

June 30, 2017

ڈگری ( نامہ نگار) ڈگری کے ٹاؤن ٹنڈوجان محمد میں گوشت مارکیٹ میں مبینہ طور پر مردہ بھینس کا گوشت بیچنے کے الزام میں پولیس نے انور قصائی اور زاہد قصائی کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق مردہ بھینس کا گوشت بیچنے کی اطلاع عوام نے پولیس کی دی جس پر پولیس نے کارروائی کی۔