افغان صوبےکنڑمیں امریکی حملہ،داعش کمانڈر ہلاک

July 15, 2017

امریکی فوج نے افغانستان کے شمال مشرق صوبے کنڑ میں ایک حملے کے دوران داعش کے ایک اہم کمانڈر کو ہلاک کردیا۔

پینٹاگون نے داعش کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے اس کے بارے میں بتایا ہے کہ ابوسید خراساں صوبے میں داعش کا امیر تھا۔

پینٹاگون کے مطابق یہ کارروائی رواں ہفتے کے آغاز میں کی گئی تھی۔