فیس بک کی دوستی نے نوجوان کی جان لے لی

July 16, 2017

کراچی (صباح نیوز) فیس بک کی دوستی نے نوجوان کی جان لی، کراچی کے اٹھارہ سالہ اسفند کی سوشل میڈیا پر کرن سے دوستی ہوئی تو اس سے ملنے منڈی بہاو الدین چلا آیا۔ کرن کا بھائی اسے دیکھ کر غصے میں آگیا اور دو ساتھیوں کی مددسےقتل کرکے لاش دریا جہلم میں پھینک دی۔ ملزمان نے بتایا کہ فون پہ بھی باتیں کرتا تھا، فیس بک بھی چلاتا تھا۔ تین چار دفعہ سمجھایاپھر بھی باز نہیں آیا۔ لاوارث لاش کے ورثا کا کئی دن تک پتہ نہ چلا تو پولیس نے تصویر فیس بک پیچ پر اپ لوڈ کر دی، کراچی کی خاتون نے انگلیوں میں پہنی انگوٹھی سے بیٹے کو شناخت کرلیا۔ تینوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔