جے یوآئی حکومت نہیں کرپشن کے خلاف ہے ،اسلم غوری

July 16, 2017

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام ف کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اسلم غوری نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم کرپشن کے خلاف ہیں حکومت کے خلاف نہیں۔سپریم کورٹ وزیر اعظم کو گھر بھیجے تو انہیں جانا چاہئے۔ بھارت افغانستان کے راستے پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔ ملکی حالات کو خراب کرنا اور قومی وحدت کو تباہ کرنا ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہے۔ ہمارا مقصد کسی چور یا رشوت خور کو تحفظ دینا نہیں بلکہ سی پیک منصوبے کی تکمیل اور معاشی حالات کی بہتری کے لیے اقدامات جاری رکھنا ہے۔