تحریک انصاف کی ناز بلوچ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئیں

July 16, 2017

کراچی سے تعلق رکھنے والی تحریک انصاف کی رہنما ناز بلوچ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ نازبلوچ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی پرکوئی کیچڑاچھالنا نہیں چاہتی،تبدیلی کا نعرہ لگاتےلگاتے پی ٹی آئی خود تبدیل ہوگئی۔

پی پی میڈیا سیل میں پریس کانفرنس کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور پی پی پی کی رہنما فریال تالپور بھی موجود تھیں۔

ناز بلوچ نے کہا کہ میں سندھ کی بیٹی ہوں جبکہ پی ٹی آئی کا فوکس صرف پنجاب ہے،کراچی کی بیٹی ہونے کی حیثیت سے عمران خان کی قیادت میں اپنی خدمات انجام دیںجو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔

انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی نے نوجوانوں اور تبدیلی کا نعرہ لگایا،لیکن تبدیلی کا نعرہ لگاتے لگاتے خود تبدیل ہوگئی، اس لیے پی ٹی آئی کو خیرباد کہتے ہوئے پی پی میںقدم رکھا۔

ناز بلوچ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سندھ اور کراچی کی طرف فوکس نہیںہے کیونکہ جب عمران خان کراچی آتے ہیںتو انہیںکراچی کے ورکرز سے دور رکھا جاتا ہے۔ میںنے عمران خان کی اس جانب توجہ دلائی کہ وہ کراچی اور ورکرز کو وقت دیں کیونکہ نظریاتی ورکرز مایوس ہورہے ہیں۔

انہوںنے مزید کہا کہ میرا پی ٹی آئی سے سفر ختم ہوچکا، یہ وہ سحر نہیںجس کی تلاش تھی،شہید بے نظیر بھٹو کی خدمات کو میںنے پی ٹی آئی میںرہتے ہوئے بھی سراہا۔

ناز بلوچ عام پارٹی رکن تھیں، شفقت محمود
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شفقت محمود نے ناز بلو چ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے ردعمل میں کہا ہے کہ ناز بلوچ قومی سطح کی نہیں ، عام پارٹی رکن تھیں۔
یہ خبر تفصیل سے پڑھیے