پاک مصر اسکواش سیریز،آرمی چیف نے ٹرافیاں تقسیم کیں

July 16, 2017

پاک مصر انٹرنیشنل اسکواش سیریز میں مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فائنل میچ دیکھا اور جیتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے پاک مصر انٹرنیشنل اسکواش سیریز کا فائنل میچ دیکھااور فاتحین اور رنرز اپ میں ٹرافیاں دیں۔

پاک مصر انٹرنیشنل اسکواش سیریز مصحف علی میر اسکواش کمپلیکس میں 12 جولائی سے شروع ہوئی،مصر نے سیریز 3۔2 سے جیت لی، سیریز کے آخری روز 2 میچ کھیلے گئے۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ایر مارشل شاہد اختر علوی ،اسکواش لیجنڈز قمر زمان، جہانگیر خان اور جان شیر خان نے بھی اسکواش سیریز دیکھی۔