بھارتی صدر کا انتخاب آج ہو گا

July 17, 2017

نئی دہلی (نیوزایجنسیاں )بھارتی صدر کا انتخاب آج ہو گا،امکان ظاہر کیاجارہا ہے کہ آج پیر کو ملک کی ریاستی اور وفاقی اسمبلیوں میں صدر کے انتخاب کیلئے ہونے والی ووٹنگ میں دلت برادری سے تعلق رکھنے والے رام ناتھ ہی کامیاب قرار پائیں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں دلت برادری کو انتہائی کم تر گردانا جاتا ہے اور کبھی انہیں اچھوت کہہ کر پکارا جاتا تھا یعنی ایسے افراد جنہیں چھوا بھی نہیں جا سکتا۔71سالہ رام ناتھ کوِآج ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے لیے مقبول ترین امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔وہ مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے اس عہدے کے امیدوار ہیں۔