ملیر کے متعدد علاقے ضلع کورنگی میں شامل ہونے کے بعد مسائل کا شکار

July 17, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملیر کے متعدد علاقے ضلع کورنگی میں شامل ہونے کے بعد مسلسل بنیادی ضرورتوں سے محروم اور مسائل کا شکار ہیں ڈی ایم سی کورنگی عملے اور مشینری کی قلت کا بہانہ بناکر ملیر کے علاقوں کونظرانداز کررہی ہے یونین کمیٹی تین کے علا قے کوثرٹاؤن، پاک کوثرٹاؤن، انڈس مہران، گیلان آباد اور نذیر ٹاؤن جب سے ضلع کورنگی میں شامل ہوئے ہیں صفائی ستھرائی کے ساتھ سیوریج کے مسائل سے دوچار ہیں ملیرٹنکی سے نذیرٹاؤن تک تمام سڑکیں سیوریج کے گندے پانی میںڈوبی ہوئی ہیں بارش کے بعدصورتحال مزید خراب ہوگئی ہے تمام گلیوں میں کیچڑ اور غلاظت کے ڈھیر جمع ہیں تعفن اور بدبو سے مکینوں کا جینا دوبھر ہے بیماریاں پھیل رہی ہیں چکن گنیا کے کیسز سب سے پہلے ان علاقوں میں رپورٹ ہوئے تھے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقوں کیلئے صرف13سینٹری ورکرتعینات ہیں جبکہ ڈی ایم سی کورنگی میں شامل ہونے والی دیگر یونین کونسلوں ماڈل کالونی، معین آباد، سعودآباد، وغیرہ کیصورتحال بھی بہت زیادہ خراب ہے ڈی ایم سی نے ان علا قوں کو مکمل نظرانداز کیا ہوا ہے۔