بی این پی کے رہنمائوں کااظہار تعزیت

July 17, 2017

کوئٹہ(نامہ نگار)بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع لسبیلہ کے سینئر نائب صدر نور احمد مینگل ،بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائز یشن کے سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات وبی این پی لسبیلہ کے سینئر رہنما یاسف بلوچ ،بی این پی تحصیل حب کے سینئر صدر سنیل کمار کاچھیلا ،بی این پی کے سینئر کارکن ایڈوکیٹ عبدالحمید شاہوانی ،بی این پی تحصیل حب کے کسان و ماہی گیری سیکرٹریعبدالعلیم مینگل ،بی این پی لسبیلہ کے حاجی محمد مینگل ،بی این پی تحصیل حب کے رہنما ڈاکٹر سلیم مینگل ،بی ایس او حب زون کے صدر نذیر بلوچ ،نائب صدر جنید بلوچ اور بی ایس او حب زون کے جنرل سیکریٹری معراج بلوچ نے ایکسائز آفیسر میر احمد بلوچ کے والد کی وفات پر اُن سے دلی تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کے درجات بلند کرے ا اور پسماند گان کو صبر کی توفیق عطا فرمائے۔