کراچی میں 5 روزہ پولیو مہم کا آغاز

July 17, 2017

کراچی میں آج سے 5 روزہ پولیو مہم آغاز کردیا گیا، 160یوسیز میں ہونے والی پولیو مہم کے موقع پر سندھ حکومت کی جانب سے سکیورٹی کے لئے غیرمعمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔

پولیو مہم کے موقع پر پولیس کی جانب سے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ پولیس مہم کے دوران سادہ لباس اہلکار بھی اپنی موجودگی یقینی بنائیں، جبکہ پولیو مہم کے دوران خصوصی طور پر اسنیپ چیکنگ، پیٹرولنگ اور پولیس پکٹنگ بڑھادی جائے۔

آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ تمام تھانے آپس میں رابطے مضبوط کریں،اس کے علاوہ حساس یو سیز میں پولیس کمانڈوز تعینات کئے جائیں۔