وزیراعظم کی نااہلی دیوار پر لکھی نظر آ رہی ہے ، جاوید نیاز منج

July 20, 2017

فیصل آبا د (سٹاف رپورٹر) ضلعی صدر پا کستان تحریک انصاف جاوید نیا ز منج نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی نااہلی دیوار پر لکھی ہوئی نظر آ رہی ہے ۔شریف فیملی نے بڑی منصوبہ بندی سے دھاندلی اور بدعنوانی کی۔ ن لیگ کی محاذآرائی کی سیاست جمہو ریت کیلئے خطر ہ بن چکی ہے ۔حکمران اپنے اقتدار کے خاتمے کی صورت میں جمہو ریت کا بھی خاتمہ چاہتے ہیں ایسانہیں ہونے دینگے۔ پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں پہلی دفعہ حکمران خاندان کا احتساب ہورہا ہے۔احتساب کا سونامی پورے خاندان کی طرف ہے ۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں شریف خاندان کے خلاف تمام حقائق سامنے آچکے ہیں ۔ اگر (ن)لیگ کو جمہو ریت عزیز ہے تو ان کو چاہئے کہ وہ ملک میں محاذآرائی اور ٹکراؤ کی پالیسی اختیار کر نے کی بجائے حقائق کو تسلیم کر لیں۔