مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کے طے شدہ فارمولہ کا حصہ ہے،قاضی محمود الحسن

July 20, 2017

مظفرآباد ( نا مہ نگار) اے جے کے جے یو آئی کے جنرل سیکرٹری مولانا قاضی محمود الحسن اشرف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کے طےشدہ فارمولہ کا حصہ ہے ۔الحاق پاکستان کا پر امن مستحکم اور اسلامی تعلیمات کا آئینہ دار ہونا ضروری ہے ،ان خیالات کا اظہارانہوں نے مظفراباد میں جے یو آئی کے عشرہ شداء جموںکشمیر اور یوم الحاق کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہدا جموں و کشمیر کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی ۔تحریک آزادی کشمیر آزادی کی تحریک ہے ۔جسے اقوام متحدہ تقریبا ستر سال پہلےتسلیم کر چکی ہے ۔بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری عوام کی حمایت نہ کر نا بد ترین دہشتگردی ہے ۔جے یو آئی خدا کی زمین پر خدا کا نظام لانا چاتی ہے۔شریعت کورٹ کا خاتمی تحریک آزادی کے مقاصد سے نفی کے مترادف ہے۔۔انھوں نے آزاد ریاست کو آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنانے کے لیے نظام شریعت نافذ کرنے اور مہاجرین کشمیر کو ریاست میں مساویانہ حقوق دینے کا مطالبہ کیا ۔